زانی کی تو بہ
فتویٰ960:
کیازانی کی توبہ قبول ہے ؟
سائل : شکیل احمد
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اللہ پاک نے تو بہ ایسی نفیس چیز بنائی ہے کہ بڑے سے بڑا گناہ کرنے کے بعد بھی بندہ تو بہ کے تقاضوں کو پورا کر لے تو اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ اللہ پاک قرآن میں فرماتا ہے: ” اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا(70) “ ترجمہ : مگر جو تو بہ کرے اور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ نیکیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
(الفرقان: 70)
تفسیر : ” جو شخص شرک ، ناحق قتل، زنا اور دیگر کبیرہ گناہوں سے تو بہ کرے، اللہ تعالی اور اس کے حبیب ﷺ پر ایمان لائے اور توبہ کے بعد نیک کام کرے تو ایسے لوگوں کی برائیوں کو اللہ تعالی نیکیوں سے بدل دے گا اور اللہ تعالی بخشنے والا مہربان ہے۔۔ الخ “
(صراط الجنان، جلد 7 ، صفحہ 58)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
30 ربیع الاخر 1445ھ/ 15 نومبر 2023ء