ریکارڈنگ میں آیت سجدہ سننے پر سجدہ
فتویٰ979:
اگر ریکارڈنگ میں آیت سجدہ سنی تو کیا سجدہ تلاوت واجب ہو گا ؟
سائل : صابر قریشی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر ریکارڈنگ میں آیت سجدہ سنی تو اس سے سجدہ تلاوت واجب نہیں ہو گا کیونکہ ریکارڈنگ صدائے بازگشت کی مثل ہے اور صدائے باز گشت سے اگر آیت سجدہ سنی جائے تو سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوتا۔ سجدہ باز گشت وہ آواز ہے جو پہاڑ وغیرہ سے ٹکڑا کر آتی ہے ، وہ متکلم کی اپنی آواز نہیں ہوتی۔ مراقی الفلاح میں ہے: ”ولا تجب بسماعها من الطير و الصدی “ یعنی: پرندے یا صدائے بازگشت سے آیت سجدہ سننے سے سجدہ تلاوت واجب نہیں ہو گا۔
(مراقی الفلاح، صفحہ 186)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
25 جمادی الاخر 1445 ھ/ 08 جنوری 2024 ء