دیت کتنی ادا کرنی ہو گی

دیت کتنی ادا کرنی ہو گی

فتویٰ980:

دیت شرعی اعتبار سے کتنی ہے ؟

سائل : شاہ رخ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

دیت تین طرح کے مالوں سے ادا کی جاسکتی ہے اور اس میں قاتل کو اختیار ہے جس سے چاہے ادا کرے۔ 100 اونٹ یا ایک ہزار دینار ( یعنی سونے کے سکے ) یا دس ہزار دراہم (چاندی کے سکے )۔ عالمگیری میں ہے: ”کل دیة وجبت بنفس القتل يقضى من ثلاثة اشياء فى قول ابي حنيفة رحمه الله تعالى من الابل مائة و من العين الف دينار ومن الورق عشرة آلاف وللقاتل الخيار يؤدى اى نوع شاء “ یعنی: ہر وہ دیت جو نفس قتل کے سبب واجب ہوتی ہے تین طرح کی چیزوں سے ادا کی جائے گی امام اعظم رحمتہ اللہ علیہ کے قول میں، سو اونٹوں سے ، ایک ہزار سونے کے سکوں سے اور دس ہزار چاندی کے سکوں سے اور قاتل کو اختیار ہے جس سے چاہے ادا کرے۔

(عالمگیری، جلد 6، صفحہ 24)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

25 جمادی الاخر 1445 ھ/ 08 جنوری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں