دودھ پلانے کے لئے شوہر کی اجازت

دودھ پلانے کے لئے شوہر کی اجازت

فتویٰ640:

شوہر کی اجازت کے بغیر کسی بچے کو دودھ پلانا کیسا؟

سائل : ام فروه

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

شوہر کی اجازت کے بغیر کسی بچے کو دودھ پلانا مکروہ ہے۔ شامی میں ہے: ” يكره للمراة ان ترضع صبيا بلا اذن زوجها الا اذا خافت هلاکه “ ترجمه: عورت کے لئے شوہر کی اجازت کے بغیر کسی بچے کو دودھ پلانا مکر وہ ہے ہاں اگر بچے کی ہلاکت کا خوف ہو تو کراہت نہیں۔

(شامی، جلد 4، صفحہ 392)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

13 ربیع الاول 1445 ھ/ 30 ستمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں