دس دن کے اندر دوبارہ خون آجائے

دس دن کے اندر دوبارہ خون آجائے

فتویٰ625:

ہندہ کی عادت چار دن کی تھی اس مرتبہ تین دن کے بعد خون بند ہو گیا مگر پانچویں دن دوبارہ داغ لگا تو کیا حکم ہے ؟ زید کہتا ہے کہ یہ استحاضہ ہے حیض نہیں۔

سائل : اختر طارق اشر فی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

زید کا کہنا درست نہیں ہے۔ پانچویں دن آنے والا خون حیض ہی ہے اس لئے کہ دس دن کے اندر عورت کو آنے والا خون حیض ہی میں شمار ہوتا ہے اگر چہ عادت سے دن زیادہ ہو جائیں، البتہ دس دن کے بعد بھی خون آئے تو اب عادت کے دن حیض میں اور باقی دن استحاضہ میں شمار ہوتے ہیں۔ بہار شریعت میں ہے: ” دس دن کے اندر رطوبت میں ذرا بھی میلا پن ہے تو وہ حیض ہے اور دس دن رات کے بعد بھی میلا پن باقی ہے تو عادت والی کے لیے جو دن عادت کے ہیں حیض ہے اور عادت سے بعد والے استحاضہ ۔۔الخ “

(بہار شریعت، جلد 1 ، صفحہ 373)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

28 شوال المکرم 1444ھ/ 19 مئی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں