ختم کے دوران نام محمد پر درود پڑھنا

ختم کے دوران نام محمد پر درود پڑھنا

فتویٰ747:

ختم کے دوران جب آیت میں نام محمد آتا ہے تو اس پر درود پڑھنایا انگوٹھے چومنا کیسا؟

سائل : مدثر کیانی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

جو لوگ تلاوت سننے کی غرض سے کہیں جمع ہوں تو ہر ایک پر تلاوت توجہ سےسننا فرض ہے یہاں تک کہ اس دوران نام محمد پر درود پڑھنا یا انگوٹھے چومنا بھی جائز نہیں البتہ ختم پڑھنے والے کے لئے جائز ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ وہ بھی گریز کرے تاکہ دیکھنے سننے والوں کے لئے ان کی لا علمی کی وجہ سے دلیل نہ بن جائے۔ امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ” اذان سنتے وقت جائز بلکہ مستحب ہے اور آیہ کریمہ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّنْ رّجَالِكُمْ – – الخ سنتے وقت جس طرح رائج ہے نا جائز ہے۔ “

(فتاوی رضویہ ، جلد 24، صفحه 511)

والله اعلم عز و جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

01 صفر المظفر 1445ھ/ 19 اگست 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں