حضور ﷺ کی طرف سے قربانی کی تو اپنی قربانی

حضور ﷺ کی طرف سے قربانی کی تو اپنی قربانی

فتویٰ620:

اگر کسی نے اپنی واجب قربانی نہ کی بلکہ حضور ﷺ کی طرف سے قربانی کر دی تو کیا حکم ہے؟

سائل : فلک ناز

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اگر کسی پر قربانی واجب تھی اور اس نے حضور ﷺ طرف سے قربانی کی یا کسی بھی میت کی طرف سے اس کی وصیت کے بغیر قربانی کی تو اس کا اپنا واجب ادا ہو جائے گا۔ دالمحتار میں ہے : ” من ضحى عن الميت يصنع كما يصنع في اضحية نفسه من التصدق والاكل والاجر للميت والملك للذابح وقال الصدر والمختار انه ان با مر الميت لا يا كل منها و الا ياكل ، بزازیہ “ یعنی: جس نے میت کی طرف سے قربانی کی تو وہ صدقہ کرنے اور کھانے میں اپنی قربانی جیسا معاملہ کرے اور اجر میت کے لیے ہو گا اور ملکیت ذبح کرنے والے کی ہوگی، فرمایا صدر نے کہ مختار یہ ہے کہ اگر قربانی میت کی وصیت کرنے پر کی تو خود نہ کھائے ورنہ کھا سکتا ہے۔ بزاز یہ۔

( در مع شامی، جلد 9، صفحه 540، دار المعرفه)

و الله اعلم عز و جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

17 ذوالحجۃ الحرام 1445ھ/24 جون 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں