حضرت عکرمہ صحابی یا تابعی

حضرت عکرمہ صحابی یا تابعی

فتویٰ957:

حضرت عکرمہ صحابی ہیں یا تابعی ؟

سائل : جاوید احمد

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

عکرمہ نام کے دو بزرگ مشہور ہیں۔ ایک عکرمہ بن ابو جہل جو صحابی ہیں اور دوسرے ابو عبد اللہ عکرمہ یہ تابعی ہیں اور جہاں عکرمہ مطلق آتا ہے وہاں یہی تابعی بزرگ مراد ہوتے ہیں۔ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ” آپ کا نام عکرمہ کنیت ابو عبد اللہ ، بربر کے رہنے والے ہیں، حضرت ابن عباس کے آزاد کردہ غلام ہیں، مکہ مکرمہ کے فقیہ ترین تابعی ہیں، آپ کی وفات ۱۰۷ھ میں ہوئی اسی ۸۰ سال عمر پائی۔ عکرمہ ابن ابو جہل اور ہیں جہاں عکرمہ مطلق آتا ہے وہاں آپ ہی مراد ہوتے ہیں۔“

(مرآۃ المناجیح، جلد 1 ، صفحہ 243)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

21 ربيع الاخر 1445 ھ/ 06 نومبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں