حضرت بی بی حلیمہ سعدیہ کا ایمان
فتویٰ962:
حضرت بی بی حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنھا کا مذہب کیا تھا؟
سائل : فاروق حسان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
حضرت بی بی حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنھا مسلمان اور صحابیہ تھیں۔ اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ میں بی بی حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنھا کا تعارف بھی موجود ہے، چنانچہ لکھتے ہیں: ”ھی ام رسول ﷺ من الرضاعة “ ترجمہ : وہ نبی پاک ﷺ کی رضاعی والدہ ہیں۔
(اسد الغابہ، صفحہ 1497)
اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”سید عالم ﷺ کو جتنی بیبیوں نے دودھ پلایا سب اسلام لائیں۔“
(فتاوی رضویہ ، جلد 30، صفحہ 295)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه وآله وسلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
07 جمادی الاول 1445 ھ/ 22 نومبر 2023 ء