جو موجود نہ ہوں ان کے لئے دعا
فتویٰ889:
ہمارے ہاں دعا ہوتی ہے جس میں کہا جاتا ہے جو حاضر نہیں ان کی بھی دعا قبول فرما تو جو حاضر نہیں ان کی دعا کیسے قبول ہو گی ؟
سائل : حسان حسین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
دعاء موجود اور غائب دونوں ہی طرح کے افراد کے لئے مانگی جا سکتی ہے اور جو موجود نہیں ان کے لئے یوں دعا کرنا کہ ان کی دعا بھی قبول فرما یہ بھی در حقیقت دعا ہی ہے جیسے کہ نماز جنازہ میں غائبین کے لئے دعا مغفرت کی جاتی ہے، لہذا سوال میں ذکر کی گئی دعا کرنے میں حرج نہیں۔ ابن ماجہ میں ہے: ” كان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إذا صلى على جنازة ، يقول: اللهم اغفر لحينا وميتنا، و شاهدنا وغائبنا “ ترجمہ: رسول اللہ ﷺ جب جنازے کی نماز پڑھتے تو عرض کرتے اے اللہ ہمارے زندوں، ہمارے مرحومین، ہمارے حاضرین اور غائبین کی مغفرت فرما۔
(ابن ماجہ، حدیث 1498)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
16 شوال المکرم 1445ھ/ 25 اپریل 2024ء