جنازے پر مقدس کلمات والی چادر
فتویٰ883:
آج کل میت کو غسل و کفن دینے کے بعد مقدس کلمات والی چادر ڈالی جاتی ہے ایسا کرنا کیساجبکہ وہ ناف کے نیچے بھی ہوتی ہے؟
سائل : آغا سراج
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
میت پر مقدس کلمات والی چادر ڈالنے سے بچنا چاہیے کہ اس میں بے ادبی کا اندیشہ ہے کیونکہ عموما یہ مقدس کلمات والی چادر ناف کے نیچے بلکہ پاؤں تک ہوتی ہے اور یہ ادب کے خلاف ہے البتہ اگر یہ چادر چار پائی وغیرہ کے اوپر سے احتیاط کے ساتھ ڈالی جائے کہ سینے تک رہے اور بے ادبی نہ ہو تو حرج نہیں۔ فتاوی تربیت افتا میں ہے: ” احتیاط کے ساتھ چارپائی کی دیواروں کے اوپر سے برکت کے لئے ایسی چادر ڈالنی جائز ہے اس میں کوئی حرج نہیں۔ “
) مرکز تربیت افتا، جلد 1، صفحه 365)
الحدیقہ الندیہ میں فتاوی بزازیہ کے حوالے سے نقل کیا: ”كتابة القرآن على الحيطان والمحاريب ليس بمستحسن لانه ربما يسقط فيوطا “ترجمہ : دیواروں، محرابوں پر قرآن لکھنا اچھا نہیں کیونکہ بعض اوقات لکھائی گر کر پامال ہوتی ہے۔
) الحديقة الندية، جلد 2، صفحہ 634)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
25 شعبان المعظم 1445ھ/07 مارچ 2024ء