جانور کی گردن پر رسولی ہو تو قربانی
فتویٰ582:
ہم نے قربانی کے لئے جانور خریدا اور اس کی گردن میں رسولی ہے تو کیا قربانی ہو جائے گی ؟
سائل : حافظ شاہد علی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر جانور کی گردن پر موجود رسولی نے کسی عضو کی منفعت کو مکمل طور پر نقصان نہیں پہنچایا تو اس کی قربانی کرنا جائز ہے۔ عالمگیری میں ہے : ” كل عيب يزيل المنفعة على الكمال او الجمال على الكمال يمنع الاضحية وما لا يكون بهذه الصفة لا يمنع “ ترجمہ : ہر وہ عیب جو منفعت یا خوبصورتی کو مکمل طور پر زائل کر دے اس کی قربانی نہیں ہو سکتی اور جس جانور میں ایسا عیب نہ ہو تو قربانی ہو جائے گی۔
(عالمگیری، جلد 5، صفحہ 299)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله عليه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
24 ذو القعد ہ1444ھ/14 جون 2023ء