تو پھر یہ کاندھوں پہ فرشتوں کا تکلف کیسا
فتویٰ827:
یہ شعر پڑھنا کیسا: ”اگر تو اتنا ہی قریب ہے میری شہ رگ کے تو پھر یہ کاندھوں پر فرشتوں کا تکلف کیسا “؟
سائل : رحمت خان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اس طرح کے اشعار پڑھنے کی ہر گز اجازت نہیں کہ اس میں رب کی حکمتوں پر اعتراض کا شبہ پایا جارہا ہے جو کہ جائز نہیں۔ رب کا شہ رگ سے قریب ہونا اور کرام کا تبین کا کندھوں پر ہونا قرآن سے ثابت ہے اور ان کو مامور کرنے کی ایک حکمت یہ ہے کہ قیامت کے دن ہر شخص کا نامہ اعمال اس کے ہاتھ میں دے دیا جائے۔ اللہ پاک قرآن کریم میں فرماتا ہے: ” وَنَحْنُ اَقْرَبُ اِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيْدِ (16) اِذْ يَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّيَانِ عَنِ الْيَمِيْنِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِيْدٌ (17) “ ترجمہ: ” اور ہم دل کی رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں۔ جب اس سے لینے والے دو فرشتے لیتے ہیں، ایک دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب بیٹھا ہوا ہے۔ “
(ق: 16،17)
تفسیر : ”یعنی ہم اس وقت بھی انسان کے دل کی رگ سے زیادہ اس کے قریب ہوتے ہیں جب انسان کا ہر عمل اور ہر بات لکھنے پر مامور دو فرشتے اس کا ہر قول اور فعل لکھ لیتے ہیں، ان میں سے ایک فرشتہ دائیں جانب نیکیاں لکھنے کیلئے اور دوسرا بائیں جانب برائیاں لکھنے کیلئے بیٹھا ہوا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ فرشتوں کے لکھنے سے بھی بے نیاز ہے کیونکہ وہ سب سے زیادہ پوشیدہ چیز کو بھی جانے والا ہے اور نفس کے وسوسے تک اس سے چھپے نہیں ہیں البتہ یادر ہے کہ فرشتوں کا لکھنا حکمت کے تقاضے کے مطابق ہے کہ قیامت کے دن ہر شخص کے اعمال نامے اس کے ہاتھ میں دے دیئے جائیں ۔“
( صراط الجنان، جلد 9، صفحہ 463)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
29 جمادی الاول 1445 ھ/ 14 دسمبر 2023ء