تمام مُلک رائی کے دانےکےبرابر
سوال:ایک عالم دین بیان کر رہے تھے کہ خدا کی ساری خدائی شیخ عبدالقادر جیلانی کے سامنے اس طرح ہے جس طرح رائی کا دانہ ہتھیلی پرہوتاہےتواس کی کیا سچائی ہے برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں؟
سائل:فہد ممتاز
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
یہ حضورغوث پاک شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ کےمشہورقصیدۂ غوثیہ کےشعرکامفہوم ہےجس میں آپ نے اللہ پاک کےعطاسےاپنی قوت روحانیہ اور نگاہ ولایت کا بیان فرمایا ہے۔
آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتےہیں:
نَظَرْتُ اِلٰی بَلَادِ اللّٰهِ جَمْعاً
کَخَرْدَلَۃٍ عَلیٰ حُکْمِ اتِّصَالِیْ
ترجمہ:میں نے تمام ملکوں کی طرف دیکھا تو وہ سب مجھے رائی کے دانے کے برابر نظر آئے۔
(مدنی پنج سورہ،ص264 مکتبۃ المدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
محمد شاہدحمیدقادری
15ربیع الاول1446ھ/20ستمبر2024ء