تقصیر سے عورت کے بال کندھوں سے اوپر
فتویٰ667:
عورت کو احرام سے باہر آنے کے لئے تقصیر کروانی ہے لیکن اس کے بال چھوٹے ہیں اگر وہ تقصیر کروائے گی تو بال کندھوں سے اوپر آجائیں گے اس کے لئے کیا حکم ہے؟
سائل : کفو میرج بیورو
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
عورت کو احرام سے باہر آنے کے لئے تقصیر کروانا ضروری ہے، لہذا جب تک تقصیر ہونا ممکن ہے اس کو تقصیر ہی کا حکم دیا جائے گا اگر چہ بال کندھوں سے اوپر آجائیں۔ فتاوی حج و عمرہ میں ہے: ” اور عورت کے حق میں حلق تو پہلے ہی متعذر تھا کہ شرعا ممنوع ہے باقی رہی تقصیر تو وہ اس وقت متعذر ہو گی جب بال تقصیر کے قابل نہ ہوں عورت کے بال تقصیر کے قابل ہوں تو تقصیر لازم ہو گی۔“
(فتاوی حج و عمره، جلد 6، صفحه 10)
و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
09وہ شعبان المعظم 1445ھ / 20 فروری 2024 ء