تصور شیخ

تصور شیخ

فتویٰ964:

تصور شیخ کرنا گناہ تو نہیں ؟ اس کے جواز کی کوئی دلیل دے دیں۔

سائل : جنید پر اچا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

تصور شیخ کرنا شرعا جائز بلکہ اچھا عمل ہے اور صحابہ کرام علیھم الرضوان سے ثابت ہے کہ وہ حضرات حضور ﷺ کا تصور کیا کرتے تھے اور تصور شیخ کی یہی اصل ہے۔ ایسی روایات کتب میں موجود ہیں جس میں صحابہ کرام علیھم الرضوان کوئی بات کہتے ہوئے فرماتے ”کانی انظر الیہ “ گویا کہ میں حضور ﷺ کو دیکھ رہا ہوں۔ چنانچہ بخاری شریف میں بی بی عائشہ سے مروی ہے : ” کانی انظر الى وبيص الطيب في مفرق النبی ﷺ و هو محرم “ ترجمه : گویا کہ میں حضور ﷺ کی مانگ میں خوشبو کی چمک بحالت احرام دیکھ رہی ہوں۔

( بخاری، حدیث 271)

شرح: ” احرام باندھتے وقت جو خوشبو حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم استعمال کرتے تھے وہ بعینہ آپ کی مانگ شریف میں بعد احرام بھی باقی رہتی تھی گویا میں تصور میں اب بھی اسے دیکھ رہی ہوں۔“

(مرآة المناجیح، جلد 4)

ایک جگہ لکھتے ہیں: ”یہ ہے تصور رسول حضرات صحابہ کرام حضور کی اداؤں کے تصور میں رہتے تھے۔“

(مرآة المناجیح، جلد 7)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

13 جمادی الاول 1445 ھ/ 28 نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں