بیوی کی رغبت شوہر میں کم ہو تو مشت زنی

بیوی کی رغبت شوہر میں کم ہو تو مشت زنی

فتویٰ888:

اگر مرد کو بیوی کی خواہش ہو مگر بیوی کو کم ہو تو کیا شوہر مشت زنی کر سکتاہے؟

سائل : عمر ریاض

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

مشت زنی کرنا نا جائز و گناہ ہے اس کی ہر گز اجازت نہیں۔ معلوم کی گئی صورت میں بیوی کو چاہیے کہ شوہر کی خواہش پوری کرنے کے لئے اس کا ساتھ دے یا پھر شوہر راضی ہو تو ہاتھ سے اسے فارغ کر دے۔ اگر بیوی نے انکار کیا اور شوہر اس سے ناراض ہو ا تو بیوی گناہ گار ہو گی اور اس پر فرشتوں کی لعنت ہونے کی وعید ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” یہ فعل ناپاک حرام و ناجائز ہے۔۔ حدیث میں (ہے) جلق لگانے والے پر اللہ کی لعنت۔ الخ “

(فتاوی رضویہ، جلد 22، صفحہ 201)

بخاری شریف میں ہے : ”اذا دعا الرجل امراته الى فراشه فابت فبات غضبان عليها لعنعتها الملائكة حتى تصبح “ترجمہ : جب شوہر اپنی بیوی کو اپنے بستر کی طرف بلائے اور وہ (بغیر عذر کے) انکار کر دے اور شوہر ناراضی میں رات گزارے تو فرشتے صبح تک اس عورت پر لعنت کرتے ہیں۔

( بخاری، حدیث 3237)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

16 شوال المکرم 1445ھ/ 25 اپریل 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں