بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا
فتویٰ912:
بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا یہ بولنا کیسا؟
سائل : عزیر بٹ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا ایک محاورہ ہے اور اس کا معنی ہے موقع سے فائدہ اٹھانا۔ اس کے معنی میں کوئی شرعی خرابی نہیں لہذا اس کے بولنے میں حرج نہیں۔ انٹرنیٹ کی مشہور لغت ریختہ میں اس کا معنی ہے: ” موقع سے فائدہ اٹھانا، کسی چیز کی فراوانی یا سہل الحصول ہونے سے فائدہ حاصل کرنا، فیض سے فائدہ اٹھانا۔ “
و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
26 ذوالحجۃ الحرام 1445ھ/ 03 جولائی 2024ء