بھجۃ الاسرار
فتویٰ953:
بھجۃ الاسرار کیسی کتاب ہے ؟
سائل : رضا ثاقب
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
بھجۃ الاسرار حضور غوث پاک شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی سیرت و مناقب پر مستند و معتبر کتاب ہے۔ ہمیشہ سے علما اس کتاب کی تصدیق و توثیق کرتے چلے آئے ہیں۔ اس کتاب میں مصنف نے حدیث کے انداز میں روایوں سے روایات کو نقل کیا ہے۔ اس کتاب کے مصنف امام ابو الحسن نور الدین علی شطنوفی رحمتہ اللہ علیہ زبر دست عالم دین اور اجلہ اولیا سے ہیں۔ امام اہلسنت شاہ احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ” یہ امام ابوالحسن نورالدین علی شطنو فی قدس سره که بھجۃ الاسرار شریف کے مصنف اور بر طر ز حدیث بسند متصل اس روایت جلیلہ کے پہلے مخرج ہیں اجلہ علماء وائمہ و قرآت و اکابر اولیاء وسادات طریقت سے ہیں امام اجل شمس الدین ابن الجرزی رحمہ اللہ تعالی کہ اجله محد ثین و علمائے قرائت سے ہیں جن کی حصن حصین مشہور و معروف دیار و امصار ہے اس جناب کے سلسلہ تلامذہ میں ہیں انہوں نے یہ کتاب بہجۃ الاسرار شریف سے پڑھی اور اس کی سند و اجازت حاصل کی اپنے رسالہ طبقات القرآ میں فرماتے ہیں: میں نے یہ کتاب ہے بہجۃ الاسرار مصر میں خزانہ شاہی سے حاصل کر کے شیخ عبد القادر سے کہ اکا بر مشائخ مصر سے تھے پڑھی اور انہوں نے مجھے اس کی روایت کی اجازت دی الخ۔ امام شمس الدین ذہبی مصنف میزان الاعتدال که علم حدیث و نقد ر جال میں ان کی جلالت شان عالم آشکار ، اس جناب کے معاصر تھے اور با آنکہ حضرات صوفیہ کرام کے ساتھ اُن کی روش معلوم ہے سامحنا اللہ تعالی وایاہ (ہم پر اور ان پر اللہ تعالٰی نرمی فرمائے ۔ ت) امام ابو الحسن ممدوح کی ملاقات کو ان کی مجلس تدریس میں گئے اور اپنی کتاب طبقات المقرئین میں ان کی مدح و ستائش سے رطب اللساں ہوئے فرماتے ہیں: علی بن جریر لخمی شطنو فی امام یکتا ہیں نور الدین لقب ابو الحسن کنیت بلاد مصر میں علمائے قرآت کے استاد ہیں اصل ان کی شام سے ہے ۶۴۴ ھ میں قاہرہ مصر میں پیدا ہوئے اور جامع از ہر وغیرہ میں مسند اقرا پر صدر نشینی کی بکثرت طلبہ ان کے پاس جمع ہوئے میں ان کی مجلس درس میں حاضر ہوا ان کی نیک روش و کم سختی مجھے پسند آئی حضور شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کے شیدائی تھے انہوں نے حضور کے فضائل تین مجلد کے قریب میں جمع کئے ہیں۔ “
(فتاوی رضویہ ، جلد 7 ، صفحه 575)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
08 ربیع الاخر 1445ھ/ 24 اکتوبر 2023ء