بکرے کا ایک سینگ ٹوٹ گیا

بکرے کا ایک سینگ ٹوٹ گیا

فتویٰ591:

ایک بکرے کا ایک سینگ جڑسے کچھ اوپر سے ٹوٹ گیا تھا اب زخم ٹھیک ہو گیا ہےکیا اس کی قربانی ہو جائے گی ؟

سائل : محمد اعظم

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

قربانی کے جانور کا سینگ اگر جڑ سے نہ ٹوٹا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے جبکہ قربانی سے مانع کوئی اور عیب نہ ہو اور جڑ سمیت ٹوٹا مگر زخم بالکل بھر گیا تو بھی قربانی جائز ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ”سینگ ٹوٹنا اس وقت قربانی سے مانع ہوتا ہے جبکہ سر کے اندر جڑ تک ٹوٹے ، اگر اوپر کا حصہ ٹوٹ جائے تو مانع نہیں۔۔۔۔ اگر یہ ٹوٹ مشاش تک ہو ، تو نا جائز ہے اور مشاش ہڈی کے سرے کو کہتے ہیں جیسے گھٹنے اور کہنیاں اور پھر اگر ایسا ہی ٹوٹا تھا کہ مانع ہوتا ، مگر اب بھر گیا، عیب جاتا رہا تو حرج نہیں۔

(فتاوی رضویہ ، جلد 20، صفحه 460)

والله اعلم عز و جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

26 ذو القعد ہ1444ھ/ 16 جون 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں