بچے کے کان میں کتنی بار اذان
فتویٰ961:
بچے کے کان میں اذان کتنی بار دینی چاہیے؟
سائل : چشتی برادر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
بہتر یہ ہے کہ بچے کے سیدھے کان میں چار بار اذان اور دوسرے کان میں تین بار اقامت کہی جائے لیکن اگر کسی نے ایک بار بھی کہی تو شرعا حرج نہیں۔ بہار شریعت میں ہے: ” جب بچہ پیدا ہو تو مستحب یہ ہے کہ اس کے کان میں اذان و اقامت کہی جائے۔ اذان کہنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ بلائیں دور ہو جائیں گی۔ بہتر یہ ہے کہ دہنے کان میں چار مرتبہ اذان اور بائیں میں تین مرتبہ اقامت کہی جائے۔“
(بہار شریعت، جلد 3، حصہ 15، صفحه 355)
و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
07 جمادی الاول 1445ھ/ 22 نومبر 2023ء