بِلاوجہ سجدہ سہو کرنا
سوال: احتیاطی طور پرکسی کنفیوژن کے باعث سجدہ سہو کیا تو کیا حکم ہے؟
سائل:محمدافتخارخان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
بلاوجہ سجدہ سہو کرنا ممنوع ہے بہرحال احتیاطاً سجدہ سہو کرنے سے نماز ہو جائے گی۔ہاں اگر امام پرسجدہ سہو واجب نہیں پھر بھی کر لیا تو مسبوق یعنی جس کی کچھ رکعتیں رہ گئیں، اگربےوجہ سجدےمیں شریک ہوتواس کی نماز باطل ہو جائے گی۔لہذا امام بِلاحاجت سجدہ سہو نہ کرے۔
سیدی اعلی حضرت علیہ رحمۃ رب العزت فرماتےہیں:”بے حاجت سجدہ سہو نماز میں زیادت اور ممنوع ہے مگر نماز ہوجائے گی۔ ہاں اگر یہ امام ہے تو جو مقتدی مسبوق تھا یعنی بعض رکعات اس نے نہیں پائی تھیں وہ اگر اس سجدہ بے حاجت میں اس کا شریک ہو ا تو اس کی نماز جاتی رہے گی:”لانہ اقتدیٰ فی محل الإنفراد “(کیونکہ اس نے محلِ انفراد میں اقتدا کی ہے)۔”
(فتاوی رضویہ،جلد 6، صفحہ 328، رضا فاونڈیشن لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
6 ربیع الآخر 7144 ھ/ 30 ستمبر 5202 ء