بغیر محنت دوسری پارٹی سے کمیشن لینا

بغیر محنت دوسری پارٹی سے کمیشن لینا

فتویٰ853:

مجھے ایک شخص نے کہا کہ میری پراپرٹی ہے آپ لینا چاہیں تو دیکھ لیں میں نے اپنے بروکر سے کہا کہ آپ سب کچھ دیکھیں اگر سمجھ آئے تو ہم لے لیں گے اس نے محنت و کوشش کی اور میں نے ڈیل کرلی اور بروکر کو کمیشن دے دیا اب وہ بر و کر دوسری پارٹی سے بھی کمیشن لیتا ہے تو ایسا کرنا کیسا ؟

سائل : انجم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

دو طرفہ کمیشن فقط اسی صورت میں جائز ہوتا ہے جبکہ بروکر دونوں طرف سے بھاگ دوڑ کرے اور پہلے سے عرف کے مطابق کمیشن طے کرنے اور دونوں طرف سے کمیشن لینے کا عرف بھی ہو۔ معلوم کی گئی صورت میں برو کرنے آپ کی طرف سے تو محنت کی مگر دوسری پارٹی کی طرف سے کوئی محنت و کوشش نہیں کی لہذا دوسری پارٹی سے کمیشن لینا جائز نہیں۔ تنقیح الفتاوی الحامدیہ میں ہے: ”ولو سعی الدلال بینھما وباع المالك بنفسه يضاف الى العرف ان كانت الدلالة على البائع فعليه ان كانت على المشترى فعليه وان كانت عليهما فعليهما “ یعنی: اگر بروکر دونوں کی جانب سے کوشش کرے اور بائع خود عقد بیع کرے تو معاملہ عرف کی طرف پھیرا جائے گا، اگر اس صورت میں بروکری صرف بائع پر ہوتی ہے تو بائع پر ہو گی اگر مشتری پر ہوتی ہے تو مشتری پر ہوگی اگر دونوں پر ہوتی ہے تو دونوں پر ہوگی۔

( تنقیح الفتاوى الحامدیہ، جلد 1، صفحه 445)

والله اعلم عزوجل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

06 رجب المرجب 1445 ھ/ 18 جنوری 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں