بغیرسلام پھیرے سجدہ سہو کرنا

بغیرسلام پھیرے سجدہ سہو کرنا

سوال:اگرسلام پھیرے بغیر سجدہ سہو کر لیا تو کیا حکم ہے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

سجدہ سہوکاطریقہ تویہ ہے کہ داہنی جانب سلام پھیرکر دو سجدے کرے اگر سلام پھیرے بغیر ہی سجدہ سہو کر لیا تو بھی درست ہے،مگرمکروہ تنزیہی ہے۔

الدرالمختار میں ہے:”یجب بعد سلام واحد عن یمینہ فقط – ولو سجد قبل السلام جاز وکرہ تنزیہا” ترجمہ:سجدہ سہوواجب ہےصرف داہنی جانب سلام پھیرنےکےبعد-اوراگرسلام پھیرنےسےپہلےسجدہ سہوکرلیاتوجائزہےمگرمکروہ تنزیہی ہے۔(الدرالمختار مع ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو،ج2، ص78،دارالفکربیروت)

بہار شریعت میں ہے:”اس کا طریقہ یہ ہے کہ التحیات کے بعد دہنی طرف سلام پھیر کر دو سجدے کرے پھر تشہد وغیرہ پڑھ کر سلام پھیرے۔اگر بغیر سلام پھیرے سجدے کر ليے کافی ہيں مگر ایسا کرنا مکروہِ تنزیہی ہے۔”(بہار شریعت،حصہ4،سجدۂ سہو کا بیان،ص708،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

محمدشاہدحمیدقادری

25 رجب 6144 ھ/26 جنوری 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں