بشر کے روپ میں اک راز کبریا ہوں میں

بشر کے روپ میں اک راز کبریا ہوں میں

فتویٰ817:

ان اشعار کا پڑھنا کیسا ” بشر کے روپ میں اک راز کبریا ہوں میں سمجھ سکے نہ فرشتے اور کیا ہوں میں میں وہ بشر ہوں فرشتے کریں جنھیں سجدہ اب اس سے آگے خدا جانے اور کیا ہوں میں “؟

سائل : نظام الدین اشرفی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

سوال میں ذکر کئے گئے اشعار بظاہر حضور ﷺ کی نعت ہیں اور ان اشعار میں حضور ﷺ کی طرف ان الفاظ کے کہنے کی نسبت کی گئی ہے حالانکہ حضور ﷺ سے ان الفاظ کے ساتھ کچھ ثابت نہیں لہذا اس طرح کے اشعار پڑھنے کی اجازت نہیں۔ حدیث پاک میں ہے: ”من تعمد على كذبا فليتبوا مقعده من النار “ترجمہ : جس نے جان کر مجھ پر جھوٹ باند ھاوہ اپنا ٹھکانہ جھنم میں بنا لے۔

(بخاری، حدیث 108)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

19 جمادی الاول 1445 ھ/ 04 دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں