بدمذہبوں سےتعلقات
سوال: بدمذہبوں سے تعلقات رکھنے کا شرعاً کیا حکم ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
بدمذہبوں کےپاس اُٹھنا،بیٹھنا، ان کے ساتھ کھانا،پینا،بیمارہوں تو عیادت کرنا،مرجائیں تو جنازہ پڑھنا وغیرہ تعلقات رکھنامنع ہے۔ بلکہ بدمذہبوں و بے دینوں سے قطع تعلقی فرض و ضروری ہے۔
اللہ تعالٰی نےفرمایا: وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ o اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔ (الانعام:68)
تفسیرات احمدیہ میںہےظالموں سےمرادکافرمبتدع اورفاسق سب ہیں،”والقعود مع کلھم ممتنع”یعنی ان سب کے پاس بیٹھنا منع ہے۔(التفسرات الاحمدیۃ،پ7،الانعام:68،ص388،مطبوعہ پشاور)
حدیث پاک میں ہے:”إن مرضوا فلاتعودوھم و إن ماتوا فلا تشھدوھم”(1)،”لا تجالسوھم ولا تشاربوھم ولا تؤ اکلو ھم ولا تناکحوھم”(2)، وفی روایۃ”لاتصلوا علیھم ولا تصلوا معھم”(3) یعنی مبتدع(بدمذلوگ)لوگ بیمار پڑیں تو ان کو پوچھنے کونہ جاؤ اور اگر مر جائیں تو ان کے جنازے پر نہ جاؤ اور ان کے ساتھ نہ بیٹھو اور ان کے ساتھ کھانا پینا ،شادی بیاہ نہ کرو ،ان کے جنازے کی نمازنہ پڑھو،ان کےساتھ نمازنہ پڑھو۔ (1):کشف الخفاء،الجزءالاول،ص391، رقم الحدیث:1439، (2): کتاب الضعفاء، باب الالف، رقم الحدیث:154،ا لجزءالاول،ص144، (3):العلل المتناھیۃ،کتاب السنۃ و البدع، باب ذم الرافضۃ،الجزء الاول،ص 128 )
سیدی اعلی حضرت علیہ رحمۃ رب العزت فرماتےہیں:”ان(بےدینوں)سے ہر قسم کا قطع تعلق فرض ہے۔”
(فتاوی رضویہ،ج14،ص594،رضافاؤنڈیشن لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
محمدشاہدحمیدقادری
18رجب 6144 ھ/19 جنوری 5202 ء
سوال:کیاایسی روایت ہے کہ اصحاب کہف کا کتا بلعم باعور کی شکل میں جنت میں اور اور بلعم باعور کتے کی شکل میں جہنم جائے گا؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
معتبر کتب میں موجود ہےکہ بلعم باعور دولت کی حرص اور نافرمانی کےسبب ہلاک ہوا،معاذاللہ !یہ بلعم کتے کی شکل میں جہنم جائے گا۔اور وہ کتا کہ جس نے اصحاب کہف محبوبانِ اِلٰہی رحمہم اللہ تعالی کی صحبت پائی ،وہ بلعم کی شکل میں جنت جائے گا ۔
مرقاۃ میں ہے:”وورد انہ تعالی یدخل النار بلعم بن باعورا علی صورۃ کلب اصحاب الکہف ویدخل الجنۃ کلبہم علی صورۃ بلعم “اورمنقول ہےکہ اصحابِ کہف کا کتابلعم باعورکی شکل میں جنت میں جائے گا اور بلعم اس کتے کی شکل ہو کر جہنم میں جائےگا۔
(مرقاۃالمفاتیح،کتاب الدعوات،باب اسماء اللہ-،ج5،ص188،تحت رقم:2288،مطبوعہ کوئٹہ)
ملفوظاتِ اعلی حضرت میں ہے:”(بلعم باعور)بنی اسرائیل میں بہت بڑا عالِم تھا۔مُسْتَجابُ الدَّعوات تھا (یعنی اس کی دعا قبول ہوتی تھی)لوگوں نے اس کو بہت سا مال دیا کہ موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے لیے بددعا کرے۔ خبیث لالچ میں آگیا اور بددعا کرنی چاہی جو الفاظ موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کے لیے کہنا چاہتا تھا ، اپنے لئے نکلتے تھے اﷲ(عَزَّوَجَلَّ) نے اس کو ہلاک کردیا۔ (تفسیر الطبری،الاعراف تحت الایۃ176،الحدیث:15431،ج6،ص123) ،اَصْحابِ کہف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کتّا ،بلعم باعور کی شکل بن کر جنّت میں جائے گا اور وہ اُس کتےّ کی شکل ہو کر دوز خ میں پڑے گا۔اسی کو فرمایا گیا ہے:— فَمَثَلُہٗ کَمَثَلِ الْکَلْبِ ۚ اِنۡ تَحْمِلْ عَلَیۡہِ یَلْہَثْ اَوْ تَتْرُکْہُ یَلْہَثۡ ؕ—– ————، ہم نے اس کو اپنی آیتیں دیں تو وہ نکل گیا اُن سے، اور گمراہوں میں سے ہوگیا اور اگر ہم چاہتے تو اس کو ان آیتوں کے سبب بُلند فرما لیتے لیکن وہ تو زمین پکڑ گیا اور اُس سے نہ اٹھا گیا، اس نے اپنی خواہش کا اِتِّباع کیا(یعنی پیروی کی )۔ تو اس کاحال کتےّ کی طرح ہے اگر تو اس پر بوجھ لادے تو ہانپے(زبان نکالے) اور اگر چھوڑ دے تو ہانپے یہ ان لوگوں کی مثل ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کی تَکْذِیب کی(یعنی جھٹلایا)۔ (پ9، الاعراف:176-175)، (پھرسیدی اعلی حضرت علیہ الرحمہ نےفرمایا:)اُس(یعنی اصحاب کہف کےکتے)نے محبوبانِ خدا (عزوجل) کا ساتھ دیااﷲ (عزوجل)نےاس کوانسان بناکرجنّت عطا فرمائی اوراِس(یعنی بلعم باعور)نےمحبوبانِ خداسے عداوت(یعنی دشمنی)کی (تووہ تباہ ہوگیا) ۔”
(ملفوظات اعلی حضرت،صفحہ366-367،مکتبۃ المدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
محمد شاہدحمیدقادری
23 جمادی الاخری 1446ھ/26 دسمبر 2024ء