باڈی بلڈر کا جسم کی ویڈیوز بنانا

باڈی بلڈر کا جسم کی ویڈیوز بنانا

فتویٰ771:

تن ساز یعنی body builder اپنے muscles کی ویڈیوز بناتے ہیں ایسا کرنا کیسا؟

سائل : محمد عمران

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

مرد کا ستر یعنی جسم کا وہ حصہ جو چھپانا ضروری ہے وہ ناف کے نیچے سے گھنٹوں کے نیچے تک ہے ، لہذا اگر باڈی بلڈر اپنے بدن کے اس حصہ کو چھپاتا ہے اور ویڈیو تکبر ، کسی کو نیچا دکھانے یا کسی اور فاسد مقصد کے لئے نہیں بناتا تو مباح و جائز ہے۔ بہار شریعت میں ہے: ” مرد مرد کے ہر حصہ بدن کی طرف نظر کر سکتا ہے سوا ان اعضا کے جن کا ستر ضروری ہے۔ وہ ناف کے نیچے سے گھٹنے کے نیچے تک ہے کہ اس حصہ بدن کا چھپانا فرض ہے، جن اعضا کا چھپانا ضروری ہے ان کو عورت کہتے ہیں۔ “

(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 16 ، صفحہ 442)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

16 ربیع الاول 1445 ھ/ 03 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں