انگو ٹھی کس ہاتھ میں پہنی جائے
فتویٰ970:
انگوٹھی کون سی انگلی میں پہنی جائے ؟
سائل : مسعود احمد
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
بہتر یہ ہے کہ انگوٹھی بائیں (الٹے) ہاتھ کی چھنگلیا ( چھوٹی) انگلی میں پہنی جائے۔ شامی میں ہے: ” وينبغي ان يكون في خنصرها “ یعنی : مناسب یہ ہے کہ انگوٹھی بائیں ہاتھ کی چھنگلیا میں پہنی جائے۔
(شامی، جلد 9، صفحہ 596)
بہار شریعت میں ہے: ” دہنے یا بائیں جس ہاتھ میں چاہیں انگوٹھی پہن سکتے ہیں اور چھنگلیا میں پہنی جائے۔“
(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 16 ، صفحہ 427)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
07 جمادی الاول 1445ھ/ 22 نومبر 2023ء