امام حسن و حسین رضی اللہ عنھما کی عمر
فتویٰ1000:
امام حسن اور امام حسین رضی اللہ عنھما کی تاریخ وفات اور عمر بتادیں ؟
سائل : دانش رضا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
امام حسن رضی اللہ عنہ کی شہادت 5 ربیع الاول 50 ہجری میں ہوئی اور ایک قول کے مطابق 49 ہجری تھی اور آپ کی عمر مبارک 47 سال تھی۔ امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت 10 محرم 61 ہجری میں ہوئی اور آپ کی عمر مبارک 56 سال 5 ماہ 5 دن تھی۔ امام حجر عسقلانی لکھتے ہیں: ”مات شهيدا بالسم سنة تسع و اربعين وهو ابن سبع و اربعين وقيل بل مات سنة خمسین “ ترجمہ: امام حسن رضی اللہ عنہ زہر دیے جانے کے سبب 49 ہجری میں شہید ہوئے اور اس وقت آپ کی عمر 47 سال تھی اور کہا گیا بلکہ 50 ہجری میں شہید ہوئے۔
(تقریب التہذیب، صفحہ 162)
مفتی نعیم الدین مراد آبادی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”محرم 61ھ کی دسویں تاریخ جمعہ کے روز 56 سال 5 ماہ 5 دن کی عمر میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اس دار ناپائیدار سے رحلت فرمائی اور داعی اجل کو لبیک کہا۔ “
(سوانح کربلا، صفحہ 170)
والله اعلم عز و جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
14 محرم الحرام 1446ھ/ 21 جولائی 2024ء