اعلی حضرت علیہ الرحمہ زیر پڑھتے

اعلی حضرت علیہ الرحمہ زیر پڑھتے

سوال: اعلی حضرت نے قرآن مجید کے ایک حرف پر پیش کی جگہ زیر کیوں لگائی تھی؟

سائل:عادل علی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ایسا تو واقعہ نہیں ہے اور قرآن کریم کی زیر زبر تبدیل کون کر سکتا ہے؟اصل واقعہ یوں ہے کہ قرآن کریم کے نسخے میں زیر کی جگہ غلطی سے زبر لگ گئی اور اعلی حضرت علیہ الرحمہ وہاں زیر پڑھتے اور دراصل زیر ہی تھی۔

امیراہلسنت علامہ محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ”حیات اعلٰی حضرت،ج1،ص68″ کےحوالے سے لکھتے ہیں:” جنابِ سیِّدایوب علی شاہ صاحِب رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ بچپن میں آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ کو گھر پر ایک مولوی صاحِب قراٰنِ مجید پڑھانے آیا کرتے تھے۔ ایک روز کا ذِکر ہے کہ مولوی صاحِب کسی آیتِ کریمہ میں بار بار ایک لفظ آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ کو بتاتے تھے مگر آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی زَبانِ مبارَک سے نہیں نکلتا تھا وہ ’’زَبَر‘‘ بتاتے تھے آپ ’’زیر‘‘ پڑھتے تھے یہ کیفیت جب آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے دادا جان حضرتِ مولانا رضا علی خان صاحب رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے دیکھی توحُضُور (یعنی اعلیٰ حضرت) کو اپنے پاس بُلایا اور کلامِ پاک منگوا کر دیکھا تو اس میں کاتِب نے غَلَطی سے زیر کی جگہ زَبر لکھ دیا تھا، یعنی جو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالی علیہ یہ کی زَبان سے نکلتا تھا وہ صحیح تھا ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے دادا نے پوچھا کہ بیٹے جس طرح مولوی صاحب پڑھاتے تھے تم اُسی طرح کیوں نہیں پڑھتے تھے؟ عرض کی: میں ارادہ کرتا تھا مگر زَبان پر قابو نہ پاتا تھا۔”

(تذکرہ امام احمد رضا،صفحہ 4،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

5 صفر المظفر7144 ھ/31 جولائی 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں