اسائنمنٹ لکھنے کی اجرت

اسائنمنٹ لکھنے کی اجرت

فتویٰ697:

آن لائن اسائنمنٹ لکھنے اور اس پر اجرت لینے کا کیا حکم ہے ؟ اس میں ممبر ز بنانے والا سلسلہ نہیں ہوتا اور یہ کام معذور بچوں کا ہوتا ہے جو لکھ نہیں سکتے۔

سائل : مہر ایان عطاری

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اسائنمنٹ اگر جائز مواد (content) پر مشتمل ہو اور کام اور اجرت طے ہو تو جائز ہے، شرعا کوئی قباحت نہیں البتہ اسائمنٹ یا ہوم ورک اگر کسی خاص فرد کو دیا گیا ہے تاکہ اس کی صلاحیت کا اندازہ ہو تو اب کسی اور سے کروا کر دینا دھو کے اور جھوٹ کی وجہ سے ناجائز ہے۔ حدیث پاک میں ہے: ” من غش فليس منی “ ترجمہ : جو دھوکہ دے وہ مجھ سے نہیں۔

(مسلم، حدیث 102)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

12 ذو القعد ہ1444ھ/02 جون 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں