آیت سجدہ دیکھنے سے سجدہ تلاوت
فتویٰ981:
ہم نے اگر موبائل میں آیت سجدہ دیکھی تو کیا دیکھنے سے سجدہ تلاوت واجب ہو گا؟
سائل : عطا فرید
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
آیت سجدہ دیکھنے سے سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوتا، چاہے کاغذ پر دیکھے یا موبائل میں۔ بہار شریعت میں ہے: ” آیت سجدہ لکھنے یا اس کی طرف دیکھنے سے سجدہ واجب نہیں۔ “
(بہار شریعت، جلد 1، حصہ 4، صفحہ 731)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
28 جمادی الاخر 1445 ھ/11 جنوری 2024 ء