کمپنی کی طرف سے ملنے والا کھانا گھر لانا

کمپنی کی طرف سے ملنے والا کھانا گھر لانا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا اپنی کمپنی کا رعایتی کھانا جو کہ سستا اور بہترین ہوتا ہے، گھر لا سکتے ہیں بچوں کے لیے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق وا لصواب

عام طور پر کمپنیاں اپنے ورکروں کو دورانِ ڈیوٹی کھانے کے وقفہ میں اس طرح کے سستے کھانے مہیا کرتی ہیں،اس کا حکم عام ہوٹلوں کی طرح نہیں ہوتا کہ کھانا خرید کر یہاں کھاؤ یا گھر لے جاؤ۔لہذا اگر کمپنی کی طرف سے گھر والوں کے لیے کھانا لے جانا منع ہو تو ملازم کا ایسا کرنا درست نہیں۔ اگرچہ ملازم اس کھانے کو خرید کر ا سکا مالک ہوجاتاہے لیکن چونکہ کمپنی کا مقصود صرف وہاں ڈیوٹی پر موجود افراد ہی کو کھانا پیش کرنا ہے تو کسی ملازم کاکمپنی کو ظاہر یہ کرنا کہ میں نے یہاں کھانا ہے جبکہ مقصد گھر لے جانا ہے،یوں یہ ایک قسم کا دھوکہ ہے جو شرعا منع ہے۔

حدیث پاک میں ہے

” مَنْ غَشَّ فَلَيْسَ مني“ترجمہ:جس شخص نے دھوکہ دیا وہ مجھ سے نہیں ۔‘‘(مشکاۃ المصابیح،حدیث2860)

ہاں اگر کمپنی کی طرف سے گھر لے جانے کی بھی اجازت ہو تو پھر شرعا حرج نہیں۔

واللہ ورسولہ اعلم باالصواب

کتبہ:

انتظار حسین مدنی کشمیری

مورخہ13/جنوری/2023

اپنا تبصرہ بھیجیں