قضا نمازیں ذمے ہوں تو تہجد پڑھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کسی کے ذمے قضا نمازیں ہوں وہ تہجد نماز ادا کرے تو کیا اسے تہجد کا ثواب ملے گا؟
User ID:آمنہ آیاز
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ قضا نمازیں نوافل سے اہم ہیں لہذا نماز تہجد بھی پڑھے اور قضا نمازیں بھی جلد سے جلد ادا کرے تو تہجد کا ثواب بھی پائے گا ورنہ نہیں ۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ شامی کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں : قضا نمازیں نوافل سے اہم ہیں یعنی جس وقت نفل پڑھتا ہے انہیں چھوڑ کر ان کے بدلے قضائیں پڑھے کہ بری الذمہ ہو جائے البتہ تراویح اور بارہ رکعتیں سنت مؤکدہ کی نہ چھوڑے ۔
(بہارشریعت،جلد1،حصہ4،صفحہ 711،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
مولانا انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
23جمادی الاخریٰ 1444ھ/ 6جنوری 2024 ء