گھر میں پیدا ہونے والے پھلوں پر عشر

گھر میں پیدا ہونے والے پھلوں پر عشر

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ سنا ہے کہ گھر میں جو پھل دار پودے پے پھل لگتے ہیں کیا ان پر بھی عشر لازم ہے؟

User ID:اختر حسین

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ گھر میں ہونے والی پیدار پر عشر لازم نہیں ہوتا لہذا گھر میں جو پھل وغیرہ پیدا ہوں ان میں عشر لازم نہیں ۔تنویر الابصار و در مختار میں ہے : ” و لا شیء فی دار “ ترجمہ: اور گھر میں ہونے والی پیداوار پر عشر واجب نہیں ہے۔ اس کے تحت فتاوی شامی میں ہے:”لان عمر رضی اللہ عنہ جعل المساکن عفوا و علیہ اجماع الصحابۃ “ ترجمہ : کیونکہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے رہائش گاہوں کو ( عشر کے بارے میں ) معاف رکھا اور اس پر صحابۂ کِرام رضی اللہ عنہم کا اجماع ہے۔

(رد المحتار علی الدر المختار ، جلد3 ، صفحہ320 ، مطبوعہ کوئٹہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

مولانا انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

19جمادی الاخریٰ 1444ھ/ 2دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں