بیڈ روم میں قرآنی آیات پر مشتمل کتبہ لگانا

بیڈ روم میں قرآنی آیات پر مشتمل کتبہ لگانا

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بیڈ روم میں دیوار پر قرآنی آیت والا فریم لگاسکتے ہیں ؟

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب: بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پوچھی گئی صورت کا شرعی حکم یہ ہے کہ قرآنی آیت پر مشتمل فریم بیڈروم میں لگاسکتے ہیں، لیکن اسے کسی چیز سے ڈھانپے بغیر وہاں برہنہ ہونا یا ہمبستر ہونا بے ادبی ہے۔

فتاوی رضویہ میں اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مولانا الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:

”جہاں قرآنِ کریم کی کوئی آیتِ کریمہ لکھی ہوئی ہو کاغذ یا کسی شے پر اگرچہ اوپر شیشہ ہو جو اسے حاجب نہ ہو جب تک اس پر غلاف نہ ڈال لیں وہاں جماع یا برہنگی بے ادبی ہے۔“(فتاویٰ رضویہ، جلد 23، صفحہ 404، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)

واللہ ورسولہ اعلم عزوجل و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبہ بابر عطاری مدنی

9ذوالقعدۃ الحرام1444/ 29مئی2023

اپنا تبصرہ بھیجیں