سوال:اگر گھر میں تصاویر دیواروں پر نہ لگی ہوں سوٹ کیس یا الماری وغیرہ میں رکھی جائیں کیا پھر بھی ممانعت ہے؟
یوزر آئی ڈی:حمزہ عباسی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
جاندار کی تصاویر اتروانا،دیواروں پر لگانا ناجائز و حرام اور اگر الماری وغیرہ میں بھی ہو تو منع ہے کیونکہ گھر میں جاندار کی تصویر ہونا رحمت سے محرومی کا سبب ہے۔ جس گھر میں تصویر ہو ، تو اس کے متعلق بخاری شریف میں ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان الملائکۃ لاتدخل بیتا فیہ صورۃ “ترجمہ: جس گھر میں تصویر ہو ، اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے ۔
(الصحیح البخاری ، کتاب البدء الخلق ، باب اذا قال احدکم اٰمین الخ ، جلد 1 ، صفحہ 179 ، مطبوعہ کراچی )
سیدی امام اہلسنت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:گھروں میں حفاظت سے تصویریں رکھنا منع ہیں۔
(فتاویٰ رضویہ ،جلد24،صفحہ639،رضافاؤنڈیشن،لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
21شوال المکرم1444ھ/11مئی2023 ء