کھانے سے پہلے نمک کھانا کیسا؟

سوال:کھانے سے پہلے نمک کھانے کا کیا حکم ہے؟

یوزر آئی ڈی:ذاکر حسین

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

کھانے کی ابتداء نمک سے کرنی چاہیے کہ کھانے کی ابتداء نمک سے کرنا ستر بیماریوں سے شفاء کا سبب ہے۔ امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ شعب الایمان میں ایک روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: من ابتدأ غداءه بالملح ، أذهب عنه سبعين نوعا من البلاء ترجمہ : جو اپنے کھانے کی ابتداء نمک یا نمکین سے کرے اس سے ستر قسم کی بلائیں دور کر دی جاتی ہیں۔

(شعب الایمان ، 8 / 100)

صد الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ بزازیہ اور رد المحتار کے حوالے سے لکھتے ہیں:کھانے کے ابتدا نمک سے کی جائے اور ختم بھی اسی پر کریں اس سے ستر بیماریاں دفع ہو جاتی ہیں ۔

( بہار شریعت جلد3، حصہ16، صفحہ378، مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

4محرم الحرام1444ھ/23جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں