کبوتر کھانا کیسا؟

سوال:کیا کبوتر کھانا جائز ہے؟

یوزر آئی ڈی:احمد کشمیری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جی ہاں کبوتر کھانا حلال ہے ۔ فتاوی ہندیہ میں ہے: وما لا مخلب لہ من الطیر والمستأنس منہ کالدجاج والبط والمتوحش کالحمام والفاختة والعصافیر۔۔۔ونحوھا حلال بالإجماع کذا في البدائع ترجمہ:اور جن پرندوں کا پنجہ نہ ہو اور پالتو پرندوں میں سے مثلاً مرغیاں اور بطخیں اور جنگلی پرندے جیسے کبوتر، چوزے، چڑیاں، اور اس طرح کی چیزیں اجماع سے حلال ہیں ایسا ہی بدائع میں ہے۔

(الفتاوی الھندیة، کتاب ال، الباب الثاني في بیان ما یوٴکل من الحیوان وما لا یوٴکل، ۵: ۲۸۹، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

25ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/14جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں