کام کیے بغیر سیلری لینا کیسا؟

سوال:جاب(job) پر جائے بغیر سیلری لینا کیسا ہے؟

یوزر آئی ڈی:عدنان علی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جاب پر جائے بغیر سیلری لینا ناجائز و حرا م ہے اور اس طریقے سے آنے والامال،مال حرام ہے کیونکہ یہ باطل طریقے اور دھوکے سے حاصل کیا گیا اور دھوکہ ناجائز و حرام ہے۔باطل طریقے سے مال کھانے کے حرام ہونے کے بارے میں اللہ تعالیٰ ارشادفرماتاہے:﴿یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمْوَالَکُمْ بَیۡنَکُمْ بِالْبَاطِلِ﴾ترجمہ کنز الایمان : ’’اے ایمان والو! آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق نہ کھاؤ۔‘‘

(القرآن،پارہ 5،سورة النساء ،آیت29)

صحیح مسلم میں ہے حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا:من غش، فليس منی ترجمہ: جس نے دھوکہ دیا وہ مجھ سے نہیں۔

(صحیح مسلم ،حدیث284)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

6ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/25جون2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں