سوال:ایک ملازم کو سال بھر میں دو مہینہ چھٹی ملتی ہے اس کی اسے تنخواہ بھی ملتی ہے کیا یہ جائز ہے؟
یوزر آئی ڈی:ذیشان احمد شیخ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
جس جگہ یہ کام کرتا ہے وہاں اگر ملازمین کو چھٹیوں کی تنخواہ دینا رائج ہو تو شرعا اس میں کوئی حرج نہیں تنخواہ لینا اور دینا بلکل جائز ہے۔ سیدی اعلیٰ حضرت امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ معروف چھٹیوں کی تنخواہ جائز ہونے کے بارے میں لکھتے ہیں : ” معمولی تعطیلیں مثلاً جمعہ و عیدین و رمضان المبارک کی یا جہاں مدارس میں سہ شنبہ کی چھٹی بھی معمولی ہے ، وہاں یہ بھی اس حکم سے مستثنیٰ ہیں کہ ان ایام میں بے تسلیمِ نفس بھی مستحقِ تنخواہ ہے۔ “
(فتاویٰ رضویہ ،جلد19،صفحہ506،رضافاؤنڈیشن،لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
19ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/9جون2023 ء