سوال:وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے کیا یہ حدیث پاک ہے؟
یوزر آئی ڈی:فیضان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے یہ حدیث نہیں ہے بلکہ موضوع یعنی منگھڑت ہے۔مرقاۃ المفاتیح شرح مشکٰوةالمصابیح میں ہے: وَأَمَّا حَدِيثُ حُبِّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيمَانِ فَمَوْضُوعٌ ترجمہ: اور بہرحال ، وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے، موضوع ہے۔
(مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح،جلد3،صفحہ 1158)
امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: حب الوطن من الایمان (وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے) نہ حدیث سے ثابت نہ ہرگز اس کے یہ معنی ۔
( فتاوٰی رضویہ ،جلد15،صفحہ295،رضا فاونڈیشن ،لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
28ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/18جون2023 ء