نوافل پڑھنے کی منت

سوال:کسی جائز کام کی تکمیل کے لیے نوافل پڑھنے کی منت مان سکتے ہیں یا نہیں؟ یعنی میرا یہ کام ہو گیا ہو تو 12 نوافل پڑھوں گا۔

یوزر آئی ڈی:محمد حسن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

نوافل پڑھنے کی منت مان سکتے ہیں اور کام ہوجانے پر مکروہ وقت کے علاوہ کسی بھی وقت نوافل پڑھنا بھی لازم ہوں گے کیونکہ نوافل کی منت شرعی منت ہے کیونکہ ہر اس عبادت کی منت ماننا جس کی قبیل سے کوئی فرض یا واجب ہو اس منت کو پورا کرنا واجب ہوتا ہے۔ حاشیۃ الطحطاوی میں ہے: ”فما كان من جنسه عبادة أوجبها الله تعالى صح نذره وإلا لا“ ترجمہ:تو جس کی جنس سے کوئی ایسی عبادت کو جسے اللہ نے لازم کیا ہے تو اسکی منت درست ہو گی وگرنہ نہیں ۔

(حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح،کتاب الصوم،باب ما یلزم الوفاء به، صفحہ 693،دارالکتب العلمیہ،بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

11ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/1 جون2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں