نماز توڑنے سے وضو کا حکم

سوال:نماز توڑ دی تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا؟

یوزر آئی ڈی:عون مؤمن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بلا عذر شرعی نماز توڑنا ناجائز و حرام ہے البتہ نماز توڑنے سے وضو نہیں ٹوٹے گا ہاں اگر نماز میں قہقہ لگایا یا وضو توڑنے والا کوئی فعل کیا تو نماز کے ساتھ ساتھ وضو بھی ٹوٹ جائے گا۔مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے : ”نماز توڑنا بغیر عذر ہو تو حرام ہے ۔“

( بہارِ شریعت ، حصہ 4، صفحہ 697، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ، کراچی)

ایک اور جگہ لکھتے ہیں:بالغ ۱۸ کا قہقہہ یعنی اتنی آواز سے ہنسی کہ آس پاس والے سنیں اگر جاگتے میں رکوع سجدہ والی نماز میں ہو وُضو ٹوٹ جائے گا اور نماز فاسد ہو جائے گی۔

(بہارشریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ311،مکتبۃالمدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

19ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/9جون2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں