ناپاکی کی حالت میں نماز پڑھنا

سوال:احتلام ہوا اور غسل کیے بغیر ہی گھر والوں کے ڈر سے نماز پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟

یوزر آئی ڈی:جمشید احمد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جان بوجھ کر بغیر طہارت نماز پڑھنا ناجائز و حرام ہے بلکہ بعض صورتوں میں کفر ہے جیسے اس حالت میں نماز پڑھنے کو حلال سمجھے یا نماز کو ہلکا جان کر ناپاکی کی حالت میں نماز پڑھے تو کفر ہے اور ایسی حالت میں پڑھی گئی نماز اصلا ہوئی ہی نہیں بندے پر توبہ و استغفار لازم اور پاکی حاصل کرکے نماز دوبارہ پڑھنا فرض ہے۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:نماز کے لیے طہارت ایسی ضروری چیزہے کہ بے اس کے نماز ہوتی ہی نہیں بلکہ جان بوجھ کر بے طہارت نماز ادا کرنے کو علما کفر لکھتے ہیں اور کیوں نہ ہو کہ اس بے وُضو یا بے غسل نماز پڑھنے والے نے عبادت کی بے ادبی اور توہین کی۔ نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جنت کی کنجی نماز ہے اورنماز کی کنجی طہارت۔

(بہارِ شریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ282،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

22شوال المکرم1444ھ/12مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں