سوال:کیا نابالغ بچہ نابالغوں کی امامت کروا سکتا ہے؟
یوزر آئی ڈی:فہد خان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
نابالغ بچہ اگر سمجھدار ہو تو نابالغ بچوں کی امامت کروا سکتا ہے ورنہ نہیں کروا سکتا۔صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: نابالغوں کے امام کے لئے بالغ ہونا شرط نہیں، بلکہ نابالغ نابالغوں کی امامت کر سکتا ہے، اگر سمجھ وال ہو۔
(بہار شریعت،جلداول،حصہ سوم،صفحہ571، مکتبۃ المدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
22ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/12جون2023 ء