میٹل والے بٹنوں میں نماز کا حکم

سوال:میٹل والے بٹن لگانا کیسا ہے؟کیا ان میں نماز ہو جائے گی؟

یوزر آئی ڈی:پارٹی سپنٹ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

زنجیر کے بغیر ،میٹل والے بٹن پہننا بلکل جائز ہیں اور ان بٹنوں میں نماز پڑھنا بھی جائز ہے کوئی حرج نہیں کیونکہ بٹنوں کے بارے میں شریعت مطہرہ کا حکم یہ ہے کہ مرد کے لیے زنجیر کے علاوہ کسی بھی دھات کے بٹن لگانے میں حرج نہیں اور اگر زنجیر بٹنوں کے ساتھ ہو تو ایسے بٹن لگانا جائز نہیں ۔صدرالشریعہ مفتی امجدعلی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ بہار شریعت میں فرماتے ہیں :’’سونے چاندی کے بٹن کرتے یا اچکن میں لگانا ، جائز ہے، جس طرح ریشم کی گھنڈی جائز ہے یعنی جبکہ بٹن بغیر زنجیر ہوں اور اگر زنجیر والے بٹن ہوں تو ان کا استعمال ناجائز ہے کہ یہ زنجیر زیور کے حکم میں ہے، جس کا استعمال مرد کو ناجائز ہے۔‘‘

(بھار شریعت ،جلد3،حصہ 16،صفحہ415،مکتبۃ المدینہ، کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

1 ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/22مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں