میوزیکل قومی ترانے اور نغمے سننے کا حکم

سوال:چودہ اگست کے موقع پر ترانے،نغمے سنے جاتے ہیں جن میں میوزک بھی ہوتا ہے ان کا سننا کیسا؟

یوزر آئی ڈی:پارٹی سپینٹ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

مروجہ قومی ترانے ،نغمے وغیرہ سننا جن میں میوزک ہو ناجائز و حرام ہے کیونکہ یہ میوزک ،موسیقی سے خالی نہیں ہوتے اور موسیقی حرام ہے ۔مسند امام احمد بن حنبل میں ہے : ” عن ابي امامة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ان الله بعثني رحمة للعالمين وهدى للعالمين، وامرني ربي بمحق المعازف والمزامير والاوثان والصلب“ترجمہ:حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :بے شک میرے رب نے مجھے دو نوں جہانوں کے لئے رحمت اور ہدایت بنا کر بھیجا ہے اور میرے رب نے  مجھے بانسری اور گانے باجے کے آلات ،بت اور صلیب توڑنے کا حکم دیا ہے ۔

(مسند امام احمد بن حنبل ،حدیث ابو امامہ باھلی،جلد36،صفحہ640،مؤسسۃ الرسالہ )

فتاوی رضویہ میں ہے : یہ گانے باجے کہ ان بلاد میں معمول و رائج ہیں بلا شبہ ممنوع و نا جائز ہیں،

(فتاوی رضویہ،جلد23،صفحہ 280-281،رضا فاؤنڈیشن ،لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

25محرم الحرام1445ھ/10 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں