سوال:میت کو صندوق میں رکھ کر دفن کرنا بہتر ہے یا بغیر صندوق کے دفن کرنا بہتر ہے؟
یوزر آئی ڈی:علامہ احمد فیضی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
میت کو تابوت کے بغیر دفن کرنا چاہیے کہ بلا ضرورت میت کو صندوق وغیرہ میں رکھ کر دفن کرنا مکروہ ہے ہاں ضرورت ہو جیسے مٹی بہت تر ہو تو صندوق میں ڈال کر دفن کر سکتے ہیں۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ در مختار و عالمگیری کے حوالے سے لکھتے ہیں:تابوت کہ میّت کو کسی لکڑی وغیرہ کے صندوق میں رکھ کر دفن کریں یہ مکروہ ہے، مگر جب ضرورت ہو مثلاً زمین بہت تر ہے تو حرج نہیں اور اس صورت میں تابوت کے مصارف اس میں سے ليے جائیں جو میّت نے مال چھوڑا ہے۔
(بہارِ شریعت ،جلد اول،حصہ چہارم،صفحہ842،مکتبۃالمدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
18شوال المکرم1444ھ/09 مئی2023 ء