موبائل کا ناجائز استعمال کرنے کے لیے کسی کو موبائل دینا

سوال:میرے موبائل پے ٹک ٹاک ایپ ہے اسے میرا بھتیجا استعمال کرتا ہے اور اس پر غیر شرعی ویڈیوز اپلوڈ کرتا ہے اس کا گناہ مجھ پر تو نہیں ہو گا نا؟

یوزر آئی ڈی:عبد الستار سیفی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

آپکا خاص اسی مقصد کے لیے بھتیجے کو موبائل دینا اور اس کا موبائل فون غیر شرعی استعمال کرنا کہ وہ موبائل کا کوئی جائز استعمال کرتا ہی نہیں صرف ناجائز استعمال کرتا ہے تو آپ کا اسے اس کام کے لیے موبائل دینا آپ کو بھی گنہگار کرے گا کہ یہ گناہ پر مدد کرنا ہے جو کہ جائز نہیں اللہ پاک نے گناہ والے کاموں پر مدد نہ کرنے کا حکم ارشاد فرمایا ہے۔ اللہ تبارک و تعالی ارشاد فرماتا ہے:وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪-وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪- وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ(۲)ترجمہ: کنزالعرفان:اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ شدید عذاب دینے والا ہے۔

(القرآن،سورۃ المائدہ،آیت2)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

17ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/6 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں